یورپی کار ساز کمپنیوں کی یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے کی مخالفت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین نے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر پانچ سالہ کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کی جرمنی میں بڑے پیمانے پر مخالفت کی گئی۔جمعہ کے روز برلن میں برانڈن برگ آٹوموٹو سپلائرز ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ مائیکل بوش نے کہا کہ یورپی یونین کے فیصلے سے عالمی آزاد تجارت کو شدید نقصان پہنچے گا ، اور یورپی آٹوموٹو صنعت کو درپیش اسٹریٹجک اور ساختی مسائل حل نہیں ہوں گے ، جس کے نتیجے میں کاربن میں کمی کے اہداف کے حصول کو خطرہ ہے۔

ایک جرمن کار ڈیلر شپ کے سربراہ کا خیال ہے کہ صنعتی طاقت کے طور پر جرمن مفادات کا تحفظ محصولات کے بجائے مسابقت اور بہتر کاروں کی تخلیق سے کیا جائے ۔ جرمن آٹوموٹو انڈسٹری کے اندرونی ذرائع اس بات پر زور دیتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پائیدار ترقی کو یکطرفہ تحفظ پسند پالیسیوں کے بجائے عالمی سطح پر مشترکہ جدت طرازی پر انحصار کرنا چاہئے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یورپی کمیشن نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے پر اصرار کیا ، جس سے یورپی براعظم کی مسابقت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی سپلائرز کے تعاون کے بغیر، یورپی ای وی حکمت عملیوں میں کامیابی کا حصول مشکل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے