بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کو اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب پر ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے اسپین کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے جس سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے حوالے سے دلی تعزیت اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بادشاہ اور ہسپانوی حکومت کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اس آفت پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں گے۔