پاک آسٹریلیا سیریز شاہین اسٹارک کی سیلفی وائرل 

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


دنیا بھر میں اپنی سوئنگ بالنگ سے شہرت حاصل کرنے والے فاسٹ بولرز شاہین اور اسٹارک نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل ہیں، جو 4 سے 18 نومبر تک شیڈول ہے۔ May be an image of 2 people and text

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے