بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 2024 ورلڈ آئی او ٹی کانفرنس میں دنیا کا پہلا “ورلڈ آئی او ٹی ڈیجیٹل اکانومی وائٹ پیپر” جاری کیا گیا۔ پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال چین میں آئی او ٹی کے کنکشنز کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے جولائی کے اختتام تک چین میں موبائل کمیونیکیشن بیس اسٹیشنز کی تعداد 11.93 ملین تک جا پہنچی، جبکہ اگست کے اختتام تک آئی او ٹی کے صارفین کی تعداد 2.565 ارب تک جا پہنچی۔
چین دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں آئی او ٹی کے کنکشنز کی تعداد موبائل فون کے کنکشنز کی تعداد سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین میں دنیا کے سب سے بڑے پیمانے، سب سے وسیع رینج اور بہترین کارکردگی کے حامل انٹرنیٹ بیس اسٹیشنز کی تعمیر کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین کی ڈیجیٹل اکانومی کی سالانہ آؤٹ پٹ ویلیو 7 ارب یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور اس کی ترقی کی رفتار 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی او ٹی کا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والی کمپنیوں کی تعداد ایک ملین سے قریب ہے۔
ورلڈ آئی او ٹی کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حے شو مینگ نے کہا کہ آئی او ٹی کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی 20 فیصد کی سالانہ رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ رواں سال دنیا میں آئی او ٹی کے کنکشنز کی تعداد میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا اور 25 ارب سے تجاوز کرنے کی توقع ہے