ہانیہ عامر ماہرہ خان کا اسٹائل کاپی کر رہی ہیں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

ڈب اسمیش سے ٹاک ٹاک اور پھر پاکستان شوبز انڈسٹری کا سفر طے کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے ان دنوں خوب چرچے ہیں جس کی وجہ ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ہے۔

ہانیہ اس ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں جبکہ ان دونوں ورسٹائل اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی۔

کبھی میں کبھی تم نے اس قدر شہرت پائی کے اسکی آخری قسط کو سنیما میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا جو آج 5 نومبر کو ملک بھر میں ہاؤس فل چل رہا ہے اور اس کے تمام ٹکٹس ایڈوانس بک ہوچکے ہیں۔

ہانیہ اس ڈرامے کی آخری قسط کی ریلیز سے قبل ہی کینیڈا روانہ ہوگئی ہیں جہاں انہوں نے ڈرامے سے متعلق انٹرویو دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہا ہے۔

اس انٹرویو میں ہانیہ مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دے رہی ہیں اور انہیں بتاتی نظر آرہی ہیں کہ آخر شرجینا مصطفیٰ سے کیوں ناراض ہوتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں ہانیہ کو بےحد پرجوش انداز میں مداحوں اور پروگرام کے میزبان سے بات کرتے دیکھا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ ماہرہ خان بننے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں کاپی کر رہی ہیں۔

اس انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ 150 فیصد ماہرہ خان کو کاپی کر رہی ہیں‘۔

اس کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا ’مجھے لگا تھا صرف میں ہی سمجھ رہی ہوں کہ ہانیہ ماہرہ کی کاپی کر رہی ہیں‘۔

چند صارفین نے ہانیہ عامر کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہانیہ کا اپنا اسٹائل ہے لوگ ان سے جل رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ نے پاکستان سمیت سرحد پار ممالک میں بھی خوب شہرت حاصل کی ہے بھارت سمیت نیپال اور بنگلادیش میں بھی یہ ڈرامہ بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح اس ڈرامے کے دوسرے حصے کی بھی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے