پیٹ کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے وجہ سامنے آگئی

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت پانچ کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

پیٹ کمنز، مچیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبو شین اور اسٹیو اسمتھ  تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

تیسرے ون ڈے کے لیے زیوئیر بارلیٹ، اسپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، اسی لیے وہ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں لیکن وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے۔

جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے