ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں انٹری، ویڈیو وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اپنے حالیہ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں پہنچ کر سرپرائز دے دیا۔

ہانیہ ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف انٹرویوز اور ملاقاتیں کر رہی ہیں اب ہانیہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ ایک بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے کی پارٹی میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ہانیہ کی آمد پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جے ووڈکا نے لکھا کہ ’جب وہ ڈیکس پر پہنچے تو انہیں اندازہ تھا کہ رات خاص ہونے والی ہے، لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ انہیں ایسا حیران کن لمحہ ملے گا‘۔

ڈی جے نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی اداکارہ اور دنیا کی کرش ہانیہ عامر نے ہماری پارٹی کریش کی اور ایسی زبردست وائب لے آئیں کہ محفل کا رنگ ہی بدل گیا‘۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے بےحد کم وقت میں دنیا بھر میں اپنے مداح لاکھوں چاہنے والے بنا لیے ہیں جن میں سے کچھ ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں تو کچھ ان کے حسن کے معترف۔ ان کی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا اور مزاح سے بھرپور ویڈیوز شیئر کرنا بھی انہیں خاص بناتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے انسٹاگرام پر بے شمار فالوورز ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اِن دنوں ملک سے باہر وقت گزار رہی ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں اپنے مداحوں سے ملاقات کرتی اور انٹرویوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے