اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازارِ حصص میں 463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 93755 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ مزید بڑھا اور پی ایس ایکس میں 729 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 94 ہزار کی سطح عبور ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 94020 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بازارِ حصص میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، جس کے اثرات رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مثبت نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے