آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور ختم

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات  کی جس دوران وزیرمملکت علی پرویز ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر  اور گورنراسٹیٹ بینک  بھی شریک ہوئے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر نے کی۔

ذرائع وزارت خزانہ   کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آج شام دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں ایف بی آرحکام آئی ایم ایف وفد کو  ٹرانسفارمیشن پلان ،ٹریک اینڈ ٹریس اور ریٹیلرز اسکیم پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنا اور ٹیکس وصولی کیلئے اےآئی کا استعمال کرنا شامل ہے جب کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےتحت 5 شعبوں میں سسٹم کی انسٹالیشن کا جائزہ لیا جائے گا،ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان پر ایف بی آر انفورسمنٹ آرڈیننس پر مشن کو بریف کیا جائے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ مذاکرات میں  رجسٹرڈ تاجروں کاڈیٹا اور ان سے ٹیکس وصولی پر آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے