پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبشن کا افتتاح

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)  پندرہویں چائنا انٹرنیشنل  ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس  ایگزیبشن  یعنی ایئر شو چائنا  چین کےصوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں شروع ہوئی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نمائش میں 47 ممالک اور خطوں سے 1,022 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے غیر ملکی نمائش کنندگان میں پچھلے ایئر شو کے مقابلے میں 104 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس سال کے ایئر شو میں تھیم  پر مبنی   سات  نمائشی  ہالز  ہیں، جن میں لو ایلٹی ٹیوڈ اکانومی پویلین، کمرشل ایئر کرافٹ انڈسٹری  پویلین، سول ایوی ایشن انڈسٹری  پولین ، کمرشل ایرو اسپیس  ایگزیبیشن  پویلین ، نئے مواد اور ایپلی کیشن کی  نمائش کا ہال ، تحقیقاتی ثمرات کے عملی استعمال کےلیے نمائش کا ہال ،  صوبائی اور میونسپل  ایگزیبیشن  ہال  شامل ہے۔موجودہ ایئر شو میں دنیا کی متعدد جدید ترین مصنوعات کی  نمائش کی  جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ، ایئر شو میں  لو ایلٹی ٹیوڈ  اکانومی سے متعلق متعدد کانفرنسوں اور فورمز  کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے اور تکنیکی تبادلوں اور معاشی و تجارتی تعاون کے لئے ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم   تیار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے