آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک نے زیادہ عزم اور ہمت کا مظاہرہ کیا، چینی میڈیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) دنیا کے 38 ممالک کے 7658 افراد پر مبنی سی جی ٹی این اور چین کی رینمن یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق 90.3 فیصد افراد کا خیال ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے اتفاق رائے اور مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

سروے میں ، 87 فیصد جواب دہندگان کی رائے ہے کہ بین الاقوامی تعاون کی مضبوطی زیادہ موثر عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کے حصول کی کلید ہے تاہم ، سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ترقی یافتہ ممالک کے جواب دہندگان کے مقابلے میں ، ترقی پذیر ممالک کے لوگ مضبوط آمادگی کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے زیادہ پر عزم ہیں ۔سروے میں ترقی پذیر ممالک کے 80.8 فیصد افراد نے ماحول دوست مصنوعات کے لیے اضافی رقم ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں 26.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ۔ ترقی پذیر ممالک کے 86.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو فعال طور پر قبول کیا ، جو ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں 17 پوائنٹس زیادہ ہے ۔ ترقی پذیر ممالک کے 96.1 فیصد جواب دہندگان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے سبز صنعتوں کی ترقی کو تیز کرنے کی حمایت کرتے ہیں ، جو ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں تقریبا 11 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں ۔

75.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں عالمی آب و ہوا کی حکمرانی میں ایمانداری اور عمل کی کمی ہے ۔ 73.9 فیصد کا خیال ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے موسمیاتی امداد کے وعدوں کو پورا کرنے میں تاخیر کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے جب کہ 85.8 فیصد جواب دہندگان نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیرس معاہدے کو آگے بڑھانے میں ترقی پذیر ممالک کو مالی اعانت فراہم کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے