برازیل میں کتاب”غربت سے چھٹکارا” کے پرتگالی ورژن کی لانچنگ

ریو ڈی جنیرو(نمائندہ خصوصی)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کتاب “غربت سے چھٹکارا” کے پرتگالی ورژن کی لانچنگ تقریب اور چین-برازیل گورننس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شرکاء کا خیال تھا کہ چین اور برازیل کے لیے غربت کے خاتمے اور گورننس میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانا اور اپنے قومی حالات کے مطابق جدت اور ترقی کی راہ مشترکہ طور پر تلاش کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے چین برازیل تعلقات کے اگلے ‘سنہری 50 سال’ کے لیے مدد ملے گی۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق کتاب “غربت سے چھٹکارا ” میں غربت کے خاتمے، مقامی حکمرانی، اصلاحات اور ترقی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کے تصورات اور تبصرے شامل ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ چین اور برازیل کو غربت کے خاتمے ،جدیدکاری اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے عملی روشن خیالی دے سکتی ہے۔

اس سے قبل اس کتاب کی اشاعت انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، سیریلک منگول، ہوسا، سواہیلی، ازبک اور لاؤتی زبانوں میں بھی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے