پیرو نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، سروے رپورٹ

لیما (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ کے پیرو کے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن اور نیشنل سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز آف پیرو کے ذریعے پیرو کے 1111 جواب دہندگان کے لیے “2024 میں پیرو میں چین کی پسندیدگی” پر ایک سروے کیا۔سروے میں جواب دہندگان نے چین اور پیرو کے مابین روایتی دوستی اور عملی تعاون کے بارے میں مثبت بات کی، اور چین-لاطینی امریکہ تعلقات اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے مابین اعلی سطحی تعاون کے لئے “پیرو ماڈل” قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سروے میں 89.6 فیصد جواب دہندگان نے چین کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ 97.2 فیصد کا خیال ہے کہ چین ایک کامیاب ملک ہے۔ 91.5 فیصد افراد چین کو ایک پرکشش ملک سمجھتے ہیں۔جبکہ 91.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک قابل احترام ملک ہے۔

سروے میں 86.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ پیرو نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ 77.6 فیصد نے کہا کہ چین اور پیرو کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات منصفانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہیں۔ 93 فیصد نے کہا کہ چین کی بڑی مارکیٹ پیرو اور لاطینی امریکی ممالک کے لئے بہت سے مواقع فراہم کرتی ہے۔ سروے میں پایا گیا کہ پیرو کے جواب دہندگان نے اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن میں چین کی کامیابیوں کی بہت زیادہ توثیق کی۔

ان میں سے 97.2 فیصد افراد نے چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی تعریف کی۔ 94.8 فیصد کا خیال ہے کہ طویل مدت میں چین کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ 89.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لئے اہم ہے۔ 85.7فیصد کا خیال ہے کہ چین آزاد ،کھلی اور منصفانہ مسابقت کی حامل ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ 96.6 فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر چین کی تعریف کی۔ سروے میں 78.3فیصد جواب دہندگان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں پیرو کی شمولیت کی حمایت کی۔ 92.4 فیصد نے کہا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے فریم ورک کے تحت وہ توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید چینی کمپنیاں لاطینی امریکی ممالک میں سرمایہ کاری کریں گی، اور 94.3 فیصد جواب دہندگان چین پیرو تعلقات اور چین لاطینی امریکہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے