(نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے لیما میں اپیک رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات کے دوران تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی اور دوستانہ پڑوسی ہیں ۔ اگلے سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور “چین-تھائی لینڈ دوستی کے سنہری 50 سال” منائے جاہیں گے۔ چین تھائی لینڈ کے ساتھ مل کرروایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے، طرز حکمرانی میں تجربات کے تبادلے کو گہرا کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی جدید کاری میں مدد کرنے اور چین -تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ پیش رفت کے حصول کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں فریقوں کو چین-تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہیے، اور ثقافت، تعلیم، نوجوانوں اور دیگر عوامی شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چین تھائی لینڈ کے ساتھ لنکانگ میکونگ تعاون، آسیان، برکس اور اپیک سمیت کثیر جہتی میکانزمز کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا ۔ پیتونگاترن شیناوترا نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کا اچھا دوست اور اچھا شراکت دار ہے اور تھائی لینڈ غربت کے خاتمے اور دیگر شعبوں میں چین کی شاندار کامیابیوں کو سراہتا ہے۔
تھائی لینڈ چین کے کامیاب ترقیاتی تجربے سے سیکھنے، تھائی لینڈ-چین ریلوے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر تعاون کو فروغ دینے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو تیز کرنے اور روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے کی امید رکھتا ہے