دنیا بدامنی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر

ریو ڈی جنیرو(نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی۔پیر کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ فریقین کو اسٹریٹجک شراکت داروں کی حیثیت سے باہمی احترام، کھلے پن اور تعاون، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کی پاسداری کرنی چاہئے، باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرنے چاہئیں، اور مشترکہ طور پر چین برطانیہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں نیا باب لکھنا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ چین اور برطانیہ کی تاریخ، ثقافت، اقدار اور سماجی نظام مختلف ہیں، لیکن ان کے مفادات کی وسیع رینج ہے، اور دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی ترقی کو منطقی اور معروضی طور پر دیکھنا چاہئے، اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ چین اور برطانیہ کے تعلقات مستحکم، عملی اور دور رس نوعیت کے حامل ہوں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، صاف توانائی، مالیاتی خدمات، طبی دیکھ بھال اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے اسے وسعت دینا جاری رکھنا چاہیے۔ فریقین کو اہم مسائل کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے، مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کو مضبوط بنانے ، عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کے حصول میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اور چین وسیع تر مشترکہ مفادات کے حامل ممالک ہیں اور عالمی چیلنجوں کو حل کرنے اور عالمی امن اور ترقی کے تحفظ کے لئے ان کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ برطانیہ اور چین کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے لئے اہم ہیں۔ برطانیہ اور چین دونوں کثیرالجہتی کو برقرار رکھتے ہیں اور برطانیہ علاقائی ہاٹ اسپاٹ مسائل کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کثیر الجہتی روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے