برا زیلیا: چینی صدر شی جن پھنگ کے اعزاز میں برازیل کے صدر کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ضیافت کا انعقاد کیا گیا ۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نےبرازیل کے صدر اور عوام کی جانب سے گرمجوشی اور دوستانہ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو چین۔برازیل ہم نصیب معاشرے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور برازیل کی ترقیاتی حکمت عملی کے مابین ہم آہنگی سے متعلق تعاون کی دستاویز پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے چین برازیل تعلقات نئی بلندی تک پہنچ گئے ہیں۔ چین برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کے اگلے ” 50سنہری سال” کے آغاز کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔سیو لولا ڈی سلوا نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی گزشتہ نصف صدی سے برازیل چین تعلقات گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور باہمی مفاد کی مثال بن چکے ہیں۔برازیل چین کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ برازیل چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ۔