بیجنگ:چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔منگل کے روز ہان ژینگ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے چین نہ صرف عالمی صنعتی اور سپلائی چین تعاون کا شراکت دار اور فائدہ اٹھانے والا رہا ہے بلکہ اس کا ایک محافظ اور معمار بھی رہا ہے اور اس نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے آپریشن کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کرنا اور اپنے صنعتی نظام کو بہتر بنانا جاری رکھے ہوئے ہے، چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں تحریک پیدا کرنے کے لیے کھلے پن اور تعاون پر عمل کرتا رہا ہے اور بڑی مارکیٹ کی بنیاد پر عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے لئے ایک وسیع گنجائش فراہم کرتا رہا ہے۔چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین ایک کھلے عالمی اقتصادی نظام کی تعمیر اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور اسے ہموار رکھنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہان ژینگ نے تین نکاتی تجویز پیش کی جس میں تعاون کو گہرائی تک بڑھانے،جدت کاری کو نمایاں حیثیت دینے اور پائیدارترقی کا ماڈل اختیار کرنا شامل ہے ۔