واشنگٹن: روس اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑی اور نوبت نیوکلیئیر ہتھیاروں کے استعمال تک آئی تو امریکی ہتھیار کس نوعیت کی تباہی پھیلائیں گے، اسکاجائزہ امریکی جریدے نے لجریدے کے مطابق امریکا کا طاقتور ترین نیوکلیئر ہتھیار بی 83 ہے، اس نیوکلیئر بم سے جو شعلہ بلند ہوگا وہ چار اسکوائر کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا اور تباہی اس قدر ہوگی کہ ایک سو 75 اسکوائر کلومیٹر رقبے میں عمارتیں تباہ یا جل جائیں گی۔
جریدے کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کا طاقتور ترین نیوکلیئر بم روس، چین اور شمالی کوریا کے دارلحکومتوں پر پھینکا گیا تو ہولناک تباہی ہوگی۔.جریدے کے مطابق اگر اسے ماسکو پر پھینکا گیا تو چودہ لاکھ افراد ہلاک اور سینتیس لاکھ زخمی ہوں گے۔بیجنگ پر پھینکا گیا تو پندرہ لاکھ افراد ہلاکاور تینتیس لاکھ زخمی ہوں گے، اسی طرح اگر یہ پیونگ یانگ پر پھینکا گیا تو تیرہ لاکھ شہری ہلاک اور گیارہ لاکھ زخمی ہوں گے۔