کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، یومیہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟

کراچی سمیت ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز  بدستو ر سُست روی کا شکار ہیں جس کے باعث ملکی معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات  مرتب ہورہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹ بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

This image has an empty alt attribute; its file name is l_388833_104924_updates.jpg

دوسری جانب وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق سست انٹرنیٹ سے ملکی معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات ہو رہے ہیں۔

آئی ٹی ماہرین کا بتانا ہے کہ پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام

سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع تھری جی اور فور جی نیٹ ورک سے جڑا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے  کہا تھا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ 3  ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے