چین اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے چینی وزارت دفاع

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے ب جمعرات کے روز اقاعدہ پریس کانفرنس میں جوہری معاملے پر امریکہ کی جانب سے چین کو بدنام کرنے کے حوالے سے کہا کہ جوہری مسئلے پر امریکہ نے ہمیشہ فلیش لائٹ لگا کر خود کے بجائے دوسروں کو فوکس کیا ہے ۔

امریکہ کے پاس دنیا کا سب سے بڑا جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے، وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دوسرے ممالک کو ڈرانے دھمکانے کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرتا ہے، اور جوہری پھیلاؤ میں ملوث ہوتے ہوئے محض “آگ سے کھیلتا ہے”، جو عالمی اسٹریٹجک سلامتی اور استحکام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ بے بنیاد “چین جوہری خطرہ” کا بیانیہ پیدا کر نے اور پھیلانے کا مقصد امریکہ کی اپنی جوہری بالادستی کو برقرار رکھنے کے مذموم ارادے پر پردہ ڈالنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے