بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں دیاؤیوتھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کمبوڈیا کو اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں اہم سمت کے طور پر دیکھا ہے اور نئے دور میں اعلیٰ معیار کی چین۔کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چین کمبوڈیا کے ساتھ تعاون کے کلیدی منصوبوں پر عمل درآمد کو فروغ دینے، کوآرڈینیشن اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر مختلف خطرات سے نمٹنے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہن سین نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔
چین کے ساتھ دوستی کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کا پختہ سیاسی اتفاق رائے ہے، جو کمبوڈیا کی قیادت میں تبدیلی سے ہرگز متاثر نہیں ہوگی. کمبوڈیا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا اور مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی حمایت جاری رکھے گا۔ کمبوڈیا بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون او ر کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔