یورپی یونین کو ایک چین کے اصول کی پاسداری کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بد ھ کے روز یومیہ پریس کانفرنس کے موقع پر ایک صحافی کے تائیوان کے محکمہ خارجہ کے سربراہ کے دورہ یورپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے میں آپ کی تصحیح کرنا چاہتا ہوں کہ تائیوان چین کا ایک علاقہ ہے اور وہاں “وزیر خارجہ”موجودہ نہیں ہے۔

تائیوان کا امور چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے۔ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے اور چین یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔چین اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یورپی یونین کو ایک چین کے اصول کی پاسداری کرنی چاہیے، تائیوان حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو روکنا چاہیے، اور “تائیوان کی علیحدگی ” کی حامی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنا بند کرنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے