بارہویں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم کا چین کے صوبہ فوجیان میں انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 12 واں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم چین صوبہ فوجیان کے شہر چھوان چو میں منعقد ہوگیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔منگل کے روز شرکاء نے کہا کہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بین الاقوامی عوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مختلف ممالک میں ویڈیو میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

تمام ممالک کے ویڈیو میڈیا کو کوآرڈینیشن، روابط، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، غربت کے خاتمے، صنعت کاری، زرعی جدیدکاری، سبز اور پائیدار ترقی اور دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، ترقی پذیر ممالک کے جدید تصورات اور طریقوں کو وسیع پیمانے پر پھیلانا چاہئے، اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو جدیدکاری کی جانب بڑھنے میں مدد کرنی چاہئے. فورم کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ انٹرنیشنل ویڈیو نیوز ایجنسی نے کی اور 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 87 میڈیا تنظیموں کے تقریباً 200 نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے مشترکہ طور پر “گلوبل ساؤتھ” میڈیا ڈائیلاگ کوآپریشن میکانزم کے مشترکہ اقدام کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے