کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں 60 گز پر قائم 4 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ عمارت اور اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں 4 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی ، جس کے بعد اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچیں۔
متاثرہ عمارت اور اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایس بی سی اے ٹیم کی رپورٹ کے بعد آگے کا لائحہ عمل طےکریں گے۔
ایس بی سی اے ٹیم متاثرہ عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوگئی ، 60 گز پر قائم عمارت ڈیڑھ سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔