سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں، وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے، نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔
سال 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے 43فیصدزائد پاکستانی سیاحوں نے مملکت کا وزٹ کیا اور 2024میں 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔
تشہیر کے دفاترمیں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔ طویل انتظا رسے بچنے کیلئے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پراپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودیہ نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزیٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کیلئے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکہ اور شینگن ویزا ہو۔
گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایاہے، اس ویزا کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ایک سال کے ملٹی پل ویز اکے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔
ویزا کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدّہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلاکے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔
سعودیہ سیاحوں کیلئے سارا سال کی بہترین منزل ہے جہاں سیاح گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں متحرک موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔