چین کی اعلی معیار کی معاشی ترقی کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت کے تازہ ترین اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت نے عالمی معیشت میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک قابل ستائش  ششماہی رپورٹ  پیش کی ہے اور عالمی معاشی ترقی میں مستحکم اور متحرک کردار ادا کیا ہے۔منگل کے روز لین جیئن نے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی کی مالیت 60 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے، جس نے چین کی معیشت کو رواں سال کے متوقع ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔

چین کی معیشت میں مستحکم اور طویل المدتی ترقی کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا،اور اعلی سطح کے کھلے پن پر عمل درآمد کی سمت تبدیل نہیں ہوگی. چین کے پاس اپنی معیشت کو بہتر معیار اور مقدار میں معقول اضافے کی طرف فروغ دینے کے لئے عزم، صلاحیت اور سازگار حالات موجود ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے