امریکہ کو آٹوموبائل انڈسٹری کی اپنی امتیازی سبسڈی کی پالیسی کو فوری طور پر درست کرنا چاہیے، چائنا چیمبر آف کامرس

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ برائے مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات نے کہا کہ امریکہ نے “انفلیشن ریڈکشن ایکٹ” کے تحت نئی انرجی وہیکل سبسڈی کے اقدامات جاری کیے ہیں تاکہ مخصوص ممالک پر دباو کی بنیاد پر اپنی مقامی نئی انرجی وہیکل انڈسٹری چین کو سپورٹ کیا جا سکے. ایکٹ کے جاری ہونے کے بعد یو ایس الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کی سپلائی اور صارفین کے اعتماد کو دھچکا لگا، جو الیکٹریفیکیشن ٹرانسفارمیشن کے مقصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ برائے مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات چین کی نئی انرجی گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے اور چینی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ٹی او سے امریکی “انفلیشن ریڈکشن ایکٹ” کے تحت نئی انرجی وہیکل سبسڈی کے نئے اقدامات پر ایک ایکسپرٹ گروپ قائم کرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ برائے مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات امریکہ پر زور دیتی ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرے، آٹوموبائل انڈسٹری کے ترقیاتی قوانین کا سامنا کرے، اپنی امتیازی سبسڈی کی پالیسی کو فوری طور پر درست کرے، اور اپنی یکطرفہ اور تجارتی غنڈہ گردی کو ختم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے