چینی نیو انرجی گاڑیوں پر یورپی یونین کی سبسڈی مخالف تحقیقات کے حتمی فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت تجارت

 چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی فیصلے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین نے بارہا نشاندہی کی ہے کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے تمام پہلوؤں میں اس کے طرز عمل "معروضیت، انصاف ، عدم امتیاز اور شفافیت” کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ "منصفانہ مسابقت” کے نام پر "غیر منصفانہ مسابقت” کا طرز عمل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جون کے آخر سے اب تک چین اور یورپی یونین حقائق اور قواعد کی بنیاد پر اس معاملے پر تکنیکی مشاورت کے 10 سے زیادہ ادوار منعقد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تنازعات کو اخلاص کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ اسی سمت میں سنجیدگی سے کام کرے گی ، منطقی اور عملی انداز میں مناسب حل کی تلاش کو تیز کرے گی اور تجارتی تنازعات میں اضافے سے بچنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے