کسی بھی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں، وزیراعظم کا موسیٰ خیل واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رورپٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلیے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعےپردکھ کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا  تھا دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بناکربربریت دکھائی، سفاکیت اور ظلم کی انتہاکی گئی، دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کےساتھ زندگی کے ہرطبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے