بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ میں چین کے سفیر شیے فونگ نے فوربس کے چھٹے یو ایس چائنا بزنس فورم میں تقریر کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو زیرو سم گیم نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے سیکھ کر باہمی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت کے تعاون کے اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے، بہتر بنانے اور آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
شیے فونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 45 برس میں ایک پہلو یہ سامنے آتا ہے کہ تعاون سے دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچے گا اور تنازعات سے فریقین یہاں تک کہ پوری دنیا کو نقصان پہنچے گا۔ تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے۔ نئے حالات اور نئے چیلنجز کے پیش نظر، الزام تراشی سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ تجارتی ، صنعتی اور تکنیکی جنگوں کو بھڑکانے میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔
شیے فونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ترقی کے حق کا احترام کرنا چاہئے، باہمی فائدے کے اصول پر عمل کرنا چاہئے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے اور چین اور امریکہ یہاں تک کہ دنیا کے لئے جیت کی صورتحال کو آگے بڑھانا چاہئے۔