بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان لی منگ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بدامنی کے حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی امداد کے لیے بنگلہ دیش حکومت کی درخواست پر چین ایک میڈیکل ورکنگ گروپ بنگلہ دیش بھیجے گا تاکہ بنگلہ دیشی حکومت کو زخمیوں کا اندازہ لگانے میں مدد ملے، اور بنگلہ دیش کو ضروریات پر مبنی ہنگامی انسانی طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس طبی امداد میں امدادی مقامات پر مریضوں کے علاج کے لیے طبی ٹیموں کو روانہ کرنا اور ضروری طبی سامان فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔