چینی سائنس دانوں کا خفیہ خلائی ہتھیار بنانے کا دعویٰ

چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ’حقیقی ڈیتھ اسٹار‘ بنا لیا ہے جو خلاء میں موجود دشمنوں کے سیٹلائیٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈیتھ اسٹار مشہور سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ میں دِکھایا گیا ایک ہتھیار ہے جو ایک سیارے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہو کر بنایا گیا یہ ہتھیار مائیکرو ویو شعاعوں کی پلسز کو ملا کر ایک طاقتور شعاع بناتا ہے۔

ان کے ملنے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک پلسز کو ایک ہی ہدف کو ایک سیکنڈ کے 1700 کھرب حصے کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیے جدید جی پی ایس سیٹلائیٹ پر نصب ایٹمی گھڑیوں سے زیادہ وقت کی درستی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک کہ ایسا کام ہے جو اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

یہ ہتھیار اپنے ممکنہ ملٹری استعمال کے لیے تمام آزمائشی مراحل سے پورے کر چکا ہے جو ’الٹرا-ہائی ٹائم پریسیشن سنکرونائزیشن‘ کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شے کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں تعلیمی اور تربیتی، نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق اور ملٹری مشقیں شامل ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ خفیہ خلائی ہتھیار سات مائیکرو ویو فائرنگ ’وہیکلز‘ کا استعمال کرتا ہے۔ یہ وہیکلز ایک بڑے رقبے میں لگے ہوتے ہیں لیکن ایک ساتھ فائرنگ کرتے ہیں تاکہ ایک طاقتور شعاع سے حملہ کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے