اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے طے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 355 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 803 رہی۔

بازار میں آج 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 51 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے