کورین ڈرامے اور فلمیں بالی ووڈ کی کاپی لگتی ہیں، دیشا پٹانی

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کورین کانٹینٹ کو بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنایا جاتا ہے۔

دیشا پٹانی کوریائی کانٹینٹ کی مداح ہیں وہ کورین اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ ساتھ کورین ڈراموں کو بھی بہت پسند کرتی ہیں یہی نہیں بلکہ ان کی پلے لسٹ میں کورین گانے بھی شامل ہیں جو وہ جم سیشن کے دوران سنتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میںدیشا نے جنوبی کوریائی انڈسٹری کے مواد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بچپن سے کورین اینیمیٹڈ سیریز دیکھتی آ رہی ہوں، جیسے کہ ’ڈریگن بال زی‘ وغیرہ۔ ان کی کہانیاں اور جذباتی پہلو بے مثال ہیں، ان میں ہر قسم کے موضوعات پر شاندار کہانیاں ہوتی ہیں اور ان کے جذباتی پہلوؤں کا کوئی جواب نہیں‘۔

کورین پروجیکٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دیشا نے کہا کہ ’کوریا فلمسازی، سیریز اور رومانوی کہانیوں میں بہترین ہے، میں محسوس کرتی ہوں کہ ان کے کئی پہلو بولی ووڈ سے متاثر ہیں۔ ان کا میوزک، فیشن اور ثقافت مجھے بہت پسند ہیں‘۔

اپنے کام کے حوالے سے دیشا نے اعتراف کیا کہ وہ سوچتی ہیں کہ جتنا کام انہیں کرنا چاہیے، وہ اتنا نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا، ’میں تبھی کوئی پروجیکٹ کرتی ہوں جب مجھے واقعی پسند آتا ہے یا میں اس سے متاثر ہوتی ہوں۔ یہ ایک اندرونی احساس ہے، اور اگر مجھے وہ احساس نہ ملے تو میں کچھ نہیں کر سکتی‘۔

یاد رہے کہ دیشا پٹانی نے تامل فلم انڈسٹری میں اپنی نئی فلم کانگوا کے زریعے ڈیبیو کیا ہے جو 14 نومبر کو ریلیز ہوئی ہے اس فلم میں تامل ہیرو سوریا اور بوبی دیول بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

دیشا کی تازہ ترین فلم *کانگوا* 14 نومبر کو ریلیز ہوئی۔ سوا میں سوریا اور بوبی دیول مرکزی کرداروں میں ہیں، جبکہ فلم کی ہدایتکاری شیوا نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے