پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں آغاز، تین ہفتے طویل مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تربیتی فوجیشقوں کا آغاز ہوگیا، پاک چین مشترکہ مشق واریر VIII کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں، سالانہ منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں مشق ہے، اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تاریخی فوجی تعلقات اور آھنی بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے اس موقع پر مہمان بطور خصوصی شرکت کی،،