چین اور برازیل کی اگلے 50 سالوں کی کہانی مزید شاندار ہوگی، چینی میڈیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے دورہ برازیل پر بین الاقوامی رائے عامہ نے  بہت توجہ دی ہے۔ تجزیہ کاروں کی نظر میں دوطرفہ تعلقات کی اپ گریڈیشن کو چین برازیل تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے جو دونوں ممالک کی جدیدیت، “گلوبل ساؤتھ” کی یکجہتی اور خود مختاری اور  عالمی امن و ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے دورے نے برازیل چین تعلقات کے ایک نئے تاریخی باب کا آغاز کیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے چین برازیل تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں جن میں اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا، ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا، عالمی امن و انصاف کا تحفظ اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا وغیرہ شامل ہیں جو  چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ ترقی تمام مسائل کو حل کرنے کی کلید ہے۔موجودہ دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین اور برازیل کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مثال کے طور پر چین نے تجویز دی ہے کہ  معیشت اور تجارت، بنیادی ڈھانچے، مالیات، سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ  سمیت دیگر  کلیدی شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جائے اور ایرو اسپیس، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی اور صاف توانائی میں تعاون کو مضبوط  بنایا جائے۔جبکہ  برازیل نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین  کو بنیادی ڈھانچے، مالیات، صنعتی چین، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں بات چیت  اور تعاون کو تیز تر کرنا چاہیے اور کہا  کہ برازیل مزید زیادہ چینی کمپنیوں کا برازیل میں سرمایہ کاری اور تعاون کے لئے  خیرمقدم کرتا ہے۔ دورے کے ایک اہم نتیجے کے طور پر ،فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو “تیز رفتار ترقی کے منصوبے”، “برازیل کے نئے صنعتی منصوبے”، “حیاتیاتی تبدیلی کے منصوبے” اور “جنوبی امریکہ  انضمام روڈ میپ پلان” کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے تعاون کی منصوبہ بندی پر دستخط کیے۔ تجزیہ کاروں کا  ماننا ہے کہ اس سے چین اور برازیل کے درمیان تعاون کے معیار  کو موثر طریقے سے فروغ دیا جائےگا، دونوں ممالک کی  جدیدکاری میں تیز ی پیدا کرنے میں مدد ملے گی، اور پھر چین اور لاطینی امریکہ کے مابین تعاون کے مجموعی معیار کو بہتر بنایا جائےگا. گزشتہ 50 سال گزرنے کے بعد اب  چین برازیل تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ نئے نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر، مشرقی اور مغربی نصف کرہ کے “سنہری شراکت دار” ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے