چین اور مراکش کے تعلقات فعال تبادلوں کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں، چینی صدر

کا سا بلانکا (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے چین واپس جاتے ہوئے کاسا بلانکا کا مختصر دورہ کیا۔جمعہ کے روز مراکش کے ولی عہد شہزادہ حسن بن محمد اور وزیر اعظم عزیز اخنوش نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ کا استقبال کیا اور ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔شی جن پھنگ نے ولی عہد شہزادہ حسن کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔انہوں نے شاہ محمد ششم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور مراکش کے تعلقات مفید عملی تعاون اور مختلف شعبوں میں تیزی سے فعال تبادلوں کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔چین قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں مراکش کی حمایت کرتا ہے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر مراکش کے ساتھ مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ چین مراکش کے ساتھ مل کر چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس اور چین-عرب ریاستوں کے تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور”بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔دونوں فریقوں کوعوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لیے رائے عامہ کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہیے اور چین مراکش اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے