بیجنگ: چین نے آئندہ سال فروری تک امریکی اشیاء کو اضافی محصولات سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ چین اگلے سال فروری کے آخر تک چند امریکی اشیاء کو اضافی محصولات سے مستثنیٰ رکھنا جاری رکھے گا۔اپریل میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ریاستہائے متحدہ سے ان اشیاء کو 30 نومبر 2024 تک امریکی سیکشن 301 کے خلاف ٹیرف کے انسدادی اقدامات سے خارج کر دیا گیا تھا۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ توسیع کے بعد، استثنیٰ 28 فروری 2025 تک رہے گا۔