چین کی کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی میں متعدد بڑی اختراعات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کوانٹم ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کانفرنس 2024 ختم ہو گئی۔ چین نے کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی میں متعدد بڑی اختراعات سامنے لائی ہیں۔موجودہ کانفرنس نے کوانٹم انڈسٹری کی جدت طراز کامیابیوں کے لئے 5،000 مربع میٹر کا نمائشی علاقہ قائم کیا ، جس نے کوانٹم ٹیکنالوجی کے 50 سے زیادہ چینی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم معروف کاروباری اداروں کو نمائش میں شرکت کے لئے راغب کیا۔ کوانٹم فیلڈ میں اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں اور کوانٹم انوویشن کمیونیکیشن کنسورشیم کی اہم صنعتی کامیابیاں یکے بعد دیگرے جاری کی گئی ہیں، جن میں کوانٹم انٹنگلمنٹ کےمیٹروپولیٹن کوانٹم نیٹ ورک، “تھیان یوآن” کوانٹم سمولیٹر، اور کالز، کلاؤڈ، نیٹ ورکس اور پلیٹ فارمز میں کوانٹم مواصلات کا انضمام اور جدت شامل ہیں ۔ بہت سے نتائج اول درجے کے عالمی معیار تک پہنچ چکے ہیں۔ کوانٹم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو تیز کرنے کے لئے ، چین کی ریاستی کونسل کے قومی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی و انتظام کے کمیشن نے اس سال اپریل میں چائنا ٹیلی کام سمیت 13 کاروباری اداروں کی جانب سے کوانٹم کمیونیکیشن انوویشن کنسورشیم قائم کرنے کو فروغ دیا۔ حالیہ برسوں میں ، چین کی کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت طراز پیش رفت سامنے آئی ہے ، جو کوانٹم صنعت کی تیز رفتار ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں عالمی کوانٹم انفارمیشن سرمایہ کاری کا حجم 38.6 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچا جبکہ چین کی مجموعی سرمایہ کاری 15 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت چین نے 10 ہزار کلومیٹر سے زائد کوانٹم کمیونیکیشن کا مرکزی نیٹ ورک تعمیر کیا ہے جس میں ملک بھر کے کئی صوبوں، بلدیات اور خود اختیار علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے