بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نامزد چیف ایگزیکٹو سیم ہو فائی نے حکومتی صدر دفتر میں مکاؤ خصوصی انتطامی علاقے کی چھٹی حکومت کے نامزد اہم عہدیداروں اور پراسیکیوٹر جنرل کے ہمراہ اتوار کے روز پہلی اجتماعی سرگرمی میں شرکت کی ۔ سم ہو فائی نے کہا کہ نئے تاریخی نقطہ آغاز پر وہ نئی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے مکاؤ کے باشندوں کے انتہائی فکرمندی کے حامل کاموں کو عملی جامہ پہنائیں گے اور مکاؤ کی طویل مدتی ترقی سے متعلق مختلف کلیدی کاموں کو فروغ دینا جاری رکھیں گے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی قیادت اور ملک کے دیگر علاقوں کی حمایت سے، مکاؤ یقیناً اعلی معیار کی ترقی حاصل کرنے اور مکاؤ خصوصیات کے حامل”ایک ملک ، دو نظام” کے کامیاب عمل میں نیا باب رقم کرنے میں کامیاب ہوگا۔ مکاؤ خصوصی اتنظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو سیم ہو فائی اور چھٹی حکومت کے اہم عہدیدار اور پراسیکیوٹر جنرل 20 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔