بیجنگ (نمائند ہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی کانفرنس “انڈرسٹینڈنگ چائنا 2024 ” کو ایک تہنیتی خط بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کو سمجھنے کے لئے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دیا جائے۔ چینی صدر نے کہا کہ آج، چین سوشلسٹ مارکیٹ پر مبنی ایک اعلی سطح کے اقتصادی نظام کی تعمیر کو تیز کر رہا ہے ، ادارہ جاتی کھلے پن کو بڑھا رہا ہے، بین الاقوامی اعلی معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہو رہا ہے اور ایک شفاف، مستحکم اور توقع کے قابل ادارہ جاتی ماحول تخلیق کر رہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف 1.4 ارب لوگوں کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرے گی بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نیا اور بڑا کردار ادا کرے گی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ترقی کے لئے سازگار ماحول اور حالات پیدا کرنے، مختلف مشکلات اور چیلنجوں کا فعال جواب دینے، پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دنیا کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
“انڈرسٹینڈنگ چائنا” 3 دسمبر کو چین کے جنوبی شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی، جس کا موضوع “اصلاحات کو حتمی کامیابی تک لے جانا: چینی جدیدکاری اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع” ہے ۔