بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 2024 “انڈراسٹنڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہو رہی ہے۔ دسمبر کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےمحکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا اور کلیدی تقریر کی۔ کانفرنس میں سیاسی، اسٹریٹجک، کاروباری، تعلیمی اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
شرکاء کانفرنس کا ماننا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نے نہ صرف چین کو ترقی دی ہے بلکہ دنیا کو بھی فوائد پہنچائے ہیں اور یہ چین اور دنیا کی مشترکہ ترقی کا ایک عظیم عمل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کیا ہے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں، جو یقینی طور پر تمام ممالک کی ترقی کے لئے مزید مواقع فراہم کرےگا اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرےگا۔