کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے یکم تا 12 محرم مغرب سے فجر تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہداہت کردی۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں وزیرتوانائی سندھ اوروزیربلدیات کی زیرصدارت علما کرام کا اجلاس ہوا۔
جس میں وزیرتوانائی سندھ ناصرشاہ نے ہدایت کی کہ یکم تا12محرم مغرب سےفجرتک بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک رات میں لوڈشیڈنگ سے متعلق عوام کوآگاہ کرے، میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیاجائے۔
ناصر حسین شاپ کا کہنا تھا کہ حیسکو،سیپکو،کےالیکٹرک کوخصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، رات12 سے صبح 6 کے درمیان لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی چاہتےہیں پیک آوورزمیں کمی،رات میں لوڈشیڈنگ نہ کرکےعوام کوریلیف دیاجائے، 8، 9، 10 محرم کو مکمل لوڈشیڈنگ فری کیا جائے، اس حوالے سے حیسکو،سیپکواورکےالیکٹرک کی اس سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی ہے۔