کرکٹ آسٹریلیاکی بھارت اورپاکستان کے ساتھ ممکنہ 3 فریقی سیریزکی خواہش

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے اس زبردست جوش و خروش پر زور دیا جو صرف بھارت اور پاکستان کے میچوں میں ہی نظر آتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو ایک اور سیریز میں کھلانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ ممکنہ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا سے ایک سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں زوم میٹنگ پر گفتگو کی۔ 
نک ہوکلے نے کہا کہ وہ دونوں ٹیموں کی باہمی اور سہ فریقی سیریز پر معاونت کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کرکٹ کے روایتی حریف ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔،، 
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران ناساؤ اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش و خروش دیکھنے کو ملا تھا، اس لیے ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کرکے بے حد خوشی ہوگی۔،، 
نک ہوکلے کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں فیصلہ دونوں بورڈز کو مل کر کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے، دونوں ٹیموں کی میزبانی کرنے پر ہمیں بہت اچھا لگے گا۔،، 
سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں۔،،

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے