گلوبل ٹی 20 کینیڈا کیلئے بابر، رضوان اورشاہین کے این او سی تاخیرکاشکار

آئی سی سی کی جانب سے وضاحت ملنے کے بعد این او سی جانے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا

پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر، رضوان اور شاہین کا این او سی روک لیا۔ کرکٹ بورڈ نے لیگ کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے وضاحت ملنے کے بعد این او سی جانے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کینیڈا کے گلوبل ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) روک دیا ہے۔ ان کرکٹرز نے لیگ کے لیے این او سی کی درخواست کی ہے جب کہ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا ہے۔ 
این او سی پر فیصلہ آئی سی سی کی وضاحت کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے جن سات اسٹارز کو مختلف ٹیموں نے جی ٹی ٹوئنٹی کے لیے چنا تھا۔ ان میں بابر، رضوان، شاہین، آصف علی، محمد عامر، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔ بابر، آصف، عامر اور رضوان وینکوور نائٹس کی جانب سے کھیلنے جا رہے ہیں جبکہ شاہین اور نواز ٹورانٹو نیشنلز کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور افتخار بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کا حصہ ہوں گے۔ 
اس سے قبل منگل کےروز پی سی بی نے دنیا بھر کی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے 12 قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا تھا۔ فہرست میں شامل کچھ کھلاڑی پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں جب کہ دیگر کافی عرصے سے گرین شرٹس کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی دو سے زیادہ لیگز نہیں کھیل سکتے۔ اسی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان ایل پی ایل سے دستبردار ہوگئے تھے کیونکہ انہیں بورڈ سے این او سی نہیں مل سکا۔ اعظم خان ایل پی ایل سائیڈ بیلووڈ کینیڈی کا حصہ تھے۔ صائم ایوب اور اعظم بھی آئندہ سی پی ایل 2024ء کے لیے گیانا واریئرز کا حصہ ہیں لیکن دونوں نے ابھی تک پی سی بی سے این او سی حاصل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے