چینی سفارت خانے کی چینی سفیر سے متعلق خبر کی تردید

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے میڈیا کے ایک حصے میں چینی سفیر سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق یہ سراسر جھوٹی اور من گھڑت خبر ہے اور ہم اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانے کا پروگرام کے مہمانوں اور میزبانوں سے کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ چینی سفیر نے آخری بار وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات اس وقت کی تھی جب وہ ستمبر میں لاہور گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی سفیر نے صوبہ پنجاب کی ترقی اور مقامی حکومت کی گورننس کے بارے میں زیادہ بات کی اور وزیراعلی کے ساتھ مثبت اور دوستانہ روابط رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے