چین زیمبیا سربراہان کے مابین سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

چین زیمبیا سربراہان کے مابین سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ اور زیمبیا کے صدر ہچلیما نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منانے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور زیمبیا کے تعلقات بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ اخلاص، دوستی اور مشترکہ پیش رفت پر قائم رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلے کیے ہیں، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا جاری رکھا ہے اور عملی تعاون میں انہوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جس سے مؤثر طریقے سے دونوں ممالک کے عوام کو  فائدہ ہوا ہے۔رواں  سال ستمبر میں صدر ہچلیما نے چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور دونوں سربراہان نےدونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے بارے میں اہم تزویراتی رہنمائی کی ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ  چین اور زیمبیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو روایتی دوستی کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے موقع کے طور پر زیمبیا کے صدر کے ساتھ مل کر چین اور زیمبیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل مستحکم کرنے ، اور مشترکہ طور پر چین-زیمبیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے کے لئے  تیار ہیں ۔
صدر ہچلیما نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ زیمبیا -چین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

دونوں ممالک نے باہمی احترام، جیت جیت تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے اور اپنے اپنے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  تنزانیہ-زیمبیا ریلوے اور کافیو گورج لوئر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جیسے تعاون کے منصوبوں نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ زیمبیا  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  جیسے بڑے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے