وزیراعظم ایس سی او اجلاس کی صدارت اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبرکو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں ایران کے اول نائب صدر اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں مبصر ملک منگولیا کے وزیراعظم، ترکمانستان کے چیئرمین وزرا کابینہ میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ایس سی او اجلاس کے موقع پر وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔

بیان کے مطابق اجلاس میں تعاون کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے، تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے