چین کا مقامی حکومتوں کے قرضوں کی حد میں 6 ٹریلین یوآن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی چودہویں اسٹینڈنگ کمیٹی کےبارہویں اجلاس کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے مقامی حکومتوں کے موجودہ پوشیدہ قرضوں کی جگہ لینے کے لیے قرضوں کی حد بڑھانے کے ریاستی کونسل کے بل کی منظوری دی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس بل میں مقامی حکومت کے قرضوں کی حد میں 6 ٹریلین یوآن کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ موجودہ پوشیدہ قرضوں کی جگہ لی جا سکے۔

تمام قرضوں کی نئی حد کو خصوصی قرض کی حد کے طور پر ترتیب دیا جائے گا، جسے ایک وقت میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور تین سال میں نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس اجلاس میں توانائی کے قانون، ثقافتی آثار کے تحفظ کے ترمیم شدہ قانون اور پری اسکول ایجوکیشن قانون کی منظوری بھی دی گئی جو بالترتیب اگلے سال یکم جنوری ، یکم مارچ اور یکم جون سے نافذ العمل ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے