وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے، لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آؤں گا بلکہ آپ کے پاس پروگرام لیکر آؤں گا۔
یوم اقبال پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور قطر کی قیادت کو بتایا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔